Welcome to the New NetPakistani.Com

Please report any bugs to services@netpakistani.com

Welcome Guest!
Chat now!

Home : Community : Forums :

Pakistan in Final U19 World cup
Posted by sajid_khan

 Pakistan in Final U19 World cup [] January 24, 2010 11:40:28 AM
sajid_khan
dubai, United Arab Emirates
Member since May 2003
View Profile View Blog Send Message

حماد اعظم نے ترانوے گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے بانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی

نیوزی لینڈ میں جاری انیس برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے عالمی کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے شکست دے دی ہے ۔

پیر کو کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بارہ رن بنائے جب کہ پاکستان نے مقررہ ہدف انچاسویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لنکن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی اننگز کی خاص بات حماد اعظم کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ حماد نے ترانوے گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے بانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔انہیں اس عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ابتدائی نقصان کے باوجود بریتھ وائٹ اور ڈاؤرچ کی نصف سنچریوں کی بدولت دو سو بارہ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف سات کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں لیکن اس کے بعد بریتھ وائٹ اور کپتان کیریری نے ایک سو ایک رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ تاہم بعد میں آنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں سے ڈاؤرچ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

دو سو تیرہ رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے دونوں اوپنرز بھی نو کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے اور ایک موقع پر صرف پینتالیس کے سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں تاہم اس موقع پر رمیض عزیز اور حماد اعظم کی عمدہ بلے بازی نے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے سرمد بھٹی اور رضا حسن نے دو دو جب کہ عثمان قادر اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دو سو تیرہ رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے دونوں اوپنرز بھی نو کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے اور ایک موقع پر صرف پینتالیس کے سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں تاہم اس موقع پر رمیض عزیز اور حماد اعظم کی عمدہ بلے بازی نے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

رمیض انتیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد وقاص نے حماد کے ساتھ مل کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ وقاص بھی انتیس رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈین بالرز میں ہولڈر دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔انڈر نائٹین کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ستائیس جنوری کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدِ مقابل ہوگی۔



  More Topics
 
  Hot Topics